بنگلہ دیش: حسینہ واجد کے سوشل میڈیا پر عوام کو اکسانے کےخلاف مشتعل ہجوم نے شیخ مجیب کا گھر جلا دیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بنگلہ دیش: حسینہ واجد کے سوشل میڈیا پر عوام کو اکسانے کےخلاف مشتعل ہجوم نے شیخ مجیب کا گھر جلا دیا

ہزاروں مظاہرین نے بنگلہ دیش کے بانی رہنما کے گھر کو آگ لگا دی، یہ واقعہ ایسے موقع پر پیش آیا ہے جب ان کی بیٹی اور سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے سوشل میڈیا پر اپنے حامیوں سے عبوری حکومت کے خلاف کھڑے ہونے کی اپیل کی تھی۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لاٹھیوں، ہتھوڑوں اور دیگر اوزاروں سے لیس ہزاروں مظاہرین تاریخی گھر اور آزادی کی یادگار کے ارد گرد جمع ہوئے، جب کہ دیگر عمارت کو منہدم کرنے کے لیے کرین اور کھدائی کرنے والی مشین لے کر آئے۔

اس ریلی کا اہتمام گزشتہ رات 9 بجے حسینہ واجد کے طے شدہ آن لائن خطاب میں خلل ڈالنے کے لیے ’بلڈوزر جلوس‘ کے نام سے ایک وسیع تر کال کے ساتھ کیا گیا تھا۔

مظاہرین، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق ’اسٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمنٹ‘ گروپ سے تھا، نے حسینہ واجد کی تقریر پر اپنے غصے کا اظہار کیا تھا، جسے وہ نو تشکیل شدہ عبوری حکومت کے لیے ایک چیلنج کے طور پر دیکھتے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.