آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا امکان ہے۔

پیٹ کمنز ٹخنے کی تکلیف کا شکار ہیں اور تاحال انہوں نے باؤلنگ شروع نہیں کی، ان کی غیر موجودگی میں سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں سٹیو سمتھ کپتانی کر رہے ہیں۔

آسٹریلوی ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے شدید خدشے کا اظہار کر دیا اور کپتانی کے لیے ٹریوس ہیڈ اور سٹیو سمتھ سے بات چیت کی بھی تصدیق کر دی۔

اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز نے ابھی باؤلنگ کا آغاز نہیں کیا، ان کی انجری کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا قوی امکان ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پیٹ کمنز کی غیرموجودگی میں ہمیں نئے کپتان کی ضرورت ہو گی، سٹیو سمتھ اور ٹریوس ہیڈ کے ساتھ کپتانی پر بات چیت چل رہی ہے، آئندہ چند روز میں میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد صورت حال واضح ہو گی۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ون ڈے سکواڈ جمعرات کو دورۂ سری لنکا کے لیے روانہ ہو گا تاہم پیٹ کمنز سکواڈ کے ہمراہ سری لنکا نہیں جائیں گے اور آل راؤنڈر مچل مارش فٹنس مسائل کے باعث پہلے ہی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو چکے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.