Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

چین کا ٹرمپ حکومت کو کرارا جواب، امریکی درآمدات پر 15 فیصد ٹیرف عائد

امریکا کی جانب سے ٹیرف کے نفاذ کے بعد چین نے جوابی وار کرتے ہوئے امریکا سے درآمد اشیاء پر 10 سے 15 فیصد ٹیکس عائد کر دیا۔

چینی وزارت خزانہ کی جانب سے جاریک ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ امریکا سے درآمد شدہ کوئلے اور گیس مصنوعات پر 15 فیصد لیوی ٹیکس عائد کیا جائیگا جبکہ امریکی درآمد شدہ تیل اور آٹوز مصنوعات پر 10 فیصد ٹیکس عائد کیا جائیگا۔

چینی وزارت خزانہ نے کہا کہ امریکی مصنوعات پر ٹیرف کے نفاذ کا آغاز 10 فروری سے شروع ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکا کی جانب سے چین، کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم صدر ٹرمپ نے یوٹرن لیتے ہوئے کینیڈا اور میکسیکو پر ایک ماہ کیلئے نئے ٹیرف کا اطلاق معطل کردیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More