پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی 15 باؤٹ بھی جیت لی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی 15 باؤٹ بھی جیت لی

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی 15 باؤٹ بھی جیت لی۔

لاہور میں منعقدہ میگا انڑنیشنل باکسنگ ایونٹ یو ڈبلیو پروموشن کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔

پاکستان، افغانستان، تنزانیہ، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کے باکسر مقابلے کے لیے رنگ میں اترے۔

ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستانی باکسر عثمان وزیر اور تنزانیہ کے باکسر البانو کلائیمٹ کے درمیان تھا، جہاں عثمان وزیر فاتح قرار پائے۔

ڈبلیو بی او کے یوتھ چیمپئن، ڈبلیو بی سی کے مڈل ایسٹ چیمپئن اور ڈبلیو بی اے کے ایشین چیمپئن عثمان وزیر کی یہ لگاتار 15 ویں فتح ہے۔

عثمان وزیر جنہیں حکومتِ پاکستان نے باکسنگ میں ان کی اعلیٰ کارکردگی پر تمغہ امتیاز سے نوازا ہے، وہ باکسنگ ایرینا میں مسلسل 15 ویں فتح کے بعد پاکستان میں باکسنگ کے حوالے سے اب ایک نمایاں اور اہم نام بن کر ابھرے ہیں۔

لاہور میں عثمان وزیر کی باوٹ کے موقع پر وزیرِ اعظم پاکستان یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود اور گلگت بلتستان کے گورنر بھی موجود تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.