سہ ملکی سیریز؛ 5 سے 10 فروری تک آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سہ ملکی سیریز؛ 5 سے 10 فروری تک آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری

تین ملکی کرکٹ سیریز کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات کر لیے گئے ہیں،جس کے تناظر میں وزارت داخلہ نے پانچ سے دس فروری تک آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔

میچز کے دوران آرمی اوررینجرز کی ایک ایک کمپنیاں تعینات ہوں گی،محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس کی درخواست پر وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھا تھا۔

سہ ملکی کرکٹ سیریز میں پاکستان،نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں شرکت کریں گی،8 اور 10 فروری کے میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.