کابل میں اقوام متحدہ کے دفتر میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، ایک زخمی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کابل میں اقوام متحدہ کے دفتر میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

کابل میں اقوام متحدہ کے دفتر میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے افغانستان میں اسسٹنس مشن ترجمان کے مطابق یو این کمپاؤنڈ میں طالبان سیکیورٹی فورسز کے اہلکار کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق مرنے والا شخص بھی طالبان فورسز کا اہلکار ہے جبکہ زخمی شخص اقوام متحدہ کا سیکیورٹی گارڈ ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے فائرنگ نہیں کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ اور طالبان حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.