آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں 60 سالہ تاریخ کا بدترین سیلاب – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں 60 سالہ تاریخ کا بدترین سیلاب

آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ 60 سال کے بد ترین سیلاب کی لپیٹ میں آگئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق کئی علاقوں میں 1 ہزار ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، دریاؤں میں طغیانی کے باعث نشیبی علاقوں میں گھر ڈوبنے کا خدشہ ہے۔

بجلی کے پول گرنے سے سیکڑوں گھروں کوسپلائی منقطع ہو گئی، حادثے میں ایک خاتون کے ہلاک ہونے کی اطلاع بھی ملی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.