امریکا میں مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر دریا میں جا گرا،30 افراد ہلاک – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

امریکا میں مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر دریا میں جا گرا،30 افراد ہلاک

واشنگٹن ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹرا سے ٹکرانے کے بعد پوتوماک دریا میں جاگرا۔

فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ حادثے کے وقت طیارہ 166 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کررہا تھا ، مسافر طیارے میں 64 مسافر جبکہ فوجی ہیلی کاپٹر میں 3 اہلکار سوار تھے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے 30 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معطل کردی گئی ہیں جبکہ امدادی کارورائیاں جاری ہیں، صدر ڈونلڈٹرمپ کوفضائی حادثے سے متعلق آگاہ کردیاگیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.