وریندر سہواگ اور اہلیہ کے درمیان علیحدگی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

وریندر سہواگ اور اہلیہ کے درمیان علیحدگی

سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ اور ان کی اہلیہ آرتی اہلاوت کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آنے لگیں۔

بھارتی میڈیا  کے مطابق وریندر سہواگ اور آرتی کی شادی 2004ء میں ہوئی تھی اور ان کے 2 بیٹے ہیں جو کہ 2007ء اور 2010ء میں پیدا ہوئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فیملی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کئی ماہ سے الگ رہ رہے ہیں تاہم جوڑے کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دونوں کے درمیان جلد طلاق ہونے کا امکان ہے۔

وریندر سہواگ نے کچھ وقت سے اپنی اہلیہ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر نہیں کی ہیں جبکہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو سوشل میڈیا پر فالو بھی نہیں کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ وریندر سہواگ 104 ٹیسٹ اور 251 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.