تحریک انصاف کی مذاکراتی چوتھی نشست جوڈیشل کمیشن کے قیام سے مشروط – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

تحریک انصاف کی مذاکراتی چوتھی نشست جوڈیشل کمیشن کے قیام سے مشروط

پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے اعلان کے بغیر ہم چوتھی مذاکراتی نشست میں نہیں بیٹھیں گے۔

اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں حامد رضا کا کہنا تھا کہ حکومت اصولی طور پر اعلان کرے کہ اہم جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے تیار ہیں، کمیشن کے قیام کے اعلان کے بعد ٹی او آرز کیلئے ایک اور میٹنگ ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارا مطالبہ نہ مانا گیا تو جوڈیشل کمیشن کے قیام کے اعلان کے بغیر چوتھے مذکراتی دور میں نہیں بیٹھیں گے۔
بیرسٹر گوہر
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان نے بھی مذکرات کے چوتھے دور کو جوڈیشل کمیشن کے قیام سے مشروط کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی کے احکامات ہے اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات نہ کئے جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.