Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

ناز شاہ کو الیکشن میں ہراساں کرنے والے شخص کو سزا

بریڈ فورڈ سے رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کو الیکشن کے دوران ہراساں کرنے والے شخص کو سزا سنادی گئی۔

ناز شاہ کو ہراساں کرنے پر ناہید خان کو 12 ہفتے قید کی سزا، 12 ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا، ناہید خان کو 200 گھنٹے غیر معاوضہ کام اور 300 پاؤنڈ ہرجانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔

46 سالہ ناہید خان پر 12 جون کو الیکشن مہم کے دوران برٹش پاکستانی ناز شاہ کو ہراساں، دھمکیاں دینے اور توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے کا الزام تھا۔

فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے نازشاہ نے کہا ہے کہ ہراساں کرنے کا عمل جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More