جسپریت بمرا آئی سی سی مینز پلیئر آف دا منتھ قرار

آسٹریلیا کے خلاف اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز کے دوران عمدہ کارکردگی دکھانے والے جسپریت بمرا آئی سی سی پلیئر آف دا منتھ قرار دے دیے گئے۔ 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے نامزد کھلاڑیوں میں بمرا کو مینز پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا۔

جسپریت بمرا کو دسمبر کی کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دا منتھ قرار دیا گیا۔

پلیئر آف دا منتھ کی فہرست میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز اور جنوبی افریقہ کے ڈین پیٹرسن کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔

دوسری جانب آسٹریلیا کی آل راؤنڈر اینا بیل سدرلینڈ ویمن پلیئر آف دی منتھ قرار پائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P