ڈونلڈ ٹرمپ رواں ہفتے غزہ جنگ بندی معاہدے کیلئے پرامید – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ڈونلڈ ٹرمپ رواں ہفتے غزہ جنگ بندی معاہدے کیلئے پرامید

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے ہی غزہ جنگ بندی معاہدہ ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔

امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ جنگ بندی ڈیل بہت قریب ہے اور ممکنہ طور پر اس ہفتے کے آخر میں یہ مکمل ہوجائے گی۔

ٹرمپ نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ انہیں یہ کرنا ہے اور اگر وہ یہ نہیں کرپاتے تو وہاں بڑی پریشانی ہوگی، جیسی انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔

واضح رہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے لیے کوششیں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں اور مختلف ذرائع سے آنے والی خبروں کے مطابق قطر اور دیگر ممالک کے حکام نے جنگ بندی معاہدے کا حتمی مسودہ اسرائیلی حکام اور حماس کو بھیج دیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.