جوبائیڈن انتظامیہ کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کو دھمکیاں – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

جوبائیڈن انتظامیہ کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کو دھمکیاں

امریکا میں جوبائیڈن انتظامیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کو دھمکیاں دیتے ہوئے متعدد پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ نے جو بائیڈن انتظامیہ اور میڈیا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کمپنی کو کویڈ ویکسین سے متعلق سنسر شپ کے دور میں دھکیل رہی ہے، جوبائیڈن انتظامیہ نے غلط معلومات کی بنیاد پر فیس بک کو نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ نے کووڈ 19 کی ویکسین کے حوالے سے مواد ہٹانے کا کہا تھا، جسے ہم نے تسلیم نہیں کیا جس پر بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے ہمیں کافی کچھ کہا گیا مگر ہم سچی چیزوں کو ختم کرنے والے نہیں ہیں، یہ تو مضحکہ خیز ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.