پاکستان میں آئندہ ماہ منعقد ہونے والی آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ آج اپنے اسکواڈ کے نام جمع کرائےگا، فخر زمان کوچیمپینز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔
آئی سی سی کو چیمپینز ٹرافی کے اسکواڈ جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔ پاکستان بھی اپنا 15 رکنی اسکواڈ جمع کرائے گا لیکن اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق فخر زمان کو پاکستان کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا جبکہ صائم ایوب کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔
پاکستان سمیت تمام ٹیمیں 12 فروری تک آئی سی سی کی منظوری کے بغیر اسکواڈ میں تبدیلی کرسکتی ہیں، 12 فروری کے بعد صرف طبی بنیاد پر ہی ٹیم میں تبدیلی کی جاسکے گی