شعیب اختر اور بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

شعیب اختر اور بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

متحدہ عرب امارات میں جاری انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے بالی ووڈ اداکار شاہد کپور سے ملاقات کی ہے۔

راولپنڈی ایکسپریس کے لقب سے مشہور پاکستانی کرکٹر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انٹرنیشنل لیگ کی تقریب میں اداکار شاہد کپور سے ملنے کی ویڈیو شیئر کی جو فوراً ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں شعیب اختر بھارتی اداکار کے ساتھ خوش گوار موڈ میں بات چیت کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ بھی اس موقع پر موجود تھے، کبیر سنگھ کے اداکار نے بھی ہربھجن سنگھ کے کندھے پر تھپکی دی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.