حکومت نے بجلی سستی کرنے کیلئے آئی پی پیز کے 10 ہزار میگاواٹ کے منصوبے مسترد کر دیے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

حکومت نے بجلی سستی کرنے کیلئے آئی پی پیز کے 10 ہزار میگاواٹ کے منصوبے مسترد کر دیے

موجودہ انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں میں ایک ہزار 100 ارب روپے سے زائد کی بچت کا دعویٰ کرتے ہوئے حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے 10 ہزار میگاواٹ کے آئی پی پیز کو مہنگا اور ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

اسلام آباد میں ہائیڈرو الیکٹرک پاور سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے بڑے فیصلوں کا اعلان کیا، اور توانائی کے شعبے سے نااہلیوں کا خاتمہ کرنے کے لیے جرات مندانہ فیصلوں کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کے الیکٹرک کی جانب سے آئندہ 7 سال میں ساڑھے 10 روپے فی یونٹ اضافے کی تجویز کو تنقید کا نشانہ بنایا اور 14 ارب ڈالر کے دیامر بھاشا ڈیم جیسے منصوبوں سے بجلی کی پیداوار کو مسترد کردیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.