بنگلہ دیش کے سابق کپتان تمیم اقبال کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال نے ایک بار پھر بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹیم کے لیے سلیکشن کے حوالے سے مسائل نہیں کھڑے کرنا چاہتے۔

تمیم اقبال نے 2007 میں زمبابوے کے خلاف ہرارے میں اپنے ایک روزہ کریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے مجموعی طور پر 243 ون ڈے میچز، 70 ٹیسٹ اور 78 ٹی 20 انٹرنیشنلز میں ملک کی نمائندگی کی۔

خیال رہے کہ تمیم اقبال نے گزشتہ سال بھارت میں ہونے والے ایک روزہ کرکٹ کے ورلڈکپ میں سے قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم انہوں نے ایک دن بعد ہی واپسی لے لیا تھا، اس کے بعد وہ کمر کی انجری کے باعث میگا ایونٹ میں شرکت کرنے سے قاصر رہے تھے۔

35 سالہ بنگلہ دیشی کرکٹر نے بین الاقوامی کرکٹ میں 15 ہزار سے زائد رنز اسکور کررکھے ہیں جبکہ انہیں ملک کی جانب سے سب سے زیادہ 25 سنچریاں اسکور کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P