وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ لوئر کرم کے علاقے بگن میں سرکاری گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کا واقعہ ان عناصر کی کارستانی ہے جو امن نہیں چاہتے، ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
علی امین گنڈاپور نے لوئر کرم میں فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود، ایف اور پولیس کے اہلکاروں اور راہ گیروں کے زخمی ہونے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پاک تمام زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔