قازقستان میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 39 افراد ہلاک اور 33 زخمی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

قازقستان میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 39 افراد ہلاک اور 33 زخمی

قازقستان میں آذربائیجان ایئر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق باکو سے روس کے زیر تسلط ریاست جمہوریہ چیچن کے دارالحکومت گروزنی جانے والا طیارہ اکٹو ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوا، حادثے کا شکار ہونے والے مسافر طیارے میں 62 مسافر اور عملے کے 5 ارکان سوار تھے جس میں سے 27 افراد بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔

قازق حکام کے مطابق طیارے کے حادثے میں بچنے والے 27 افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دھند کے باعث طیارے کا رخ چیچنیا سے اقتاؤ کی جانب موڑ دیا گیا تھا، حادثے سے پہلے طیارے نے ایئرپورٹ کے اوپر چکر بھی لگائے۔

 

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.