موزمبیق میں متنازعہ انتخابات کے بعد پرتشدد مظاہرے، 21 افراد ہلاک – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

موزمبیق میں متنازعہ انتخابات کے بعد پرتشدد مظاہرے، 21 افراد ہلاک

افریقی ملک موزمبیق میں متنازعہ انتخابات کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق موزمبیق کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پرتشدد مظاہروں میں 2 پولیس افسران سمیت 23 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ پرتشدد واقعات میں ملوث 70 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے تھانوں اور حراستی مراکز پر بھی حملے کیے ہیں، مظاہرین نے دکانوں، بینکوں اور سرکاری عمارتوں میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی۔

واضح رہے کہ جلاوطن اپوزیشن رہنما وینانسیو مونڈلین نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا ہے جس کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہروں کا آغاز ہوا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.