جی ڈی پی بڑھانے کیلئے نقائص دور نہ کیے تو نتیجہ صفر بٹا صفر ہو گا، محمد اورنگزیب – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

جی ڈی پی بڑھانے کیلئے نقائص دور نہ کیے تو نتیجہ صفر بٹا صفر ہو گا، محمد اورنگزیب

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی شرح نمو بڑھانے کے لیے نظام میں موجود خامیاں دور نہ کی گئیں تو نتیجہ صفر بٹہ صفر ہوگا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس اسلام آباد میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، اور ادارے سے جون میں کارکردگی کے حوالے سے پوچھا جائے گا جب کہ اس بل پر کاروباری افراد سے مشاورت کی گئی ہے۔

دوران اجلاس سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں جو ٹیکس جمع ہو ان کی بھلائی پر لگے، ٹیکس وصولی کے لیے شکنجہ تنگ، فون اور اکاؤنٹ بندکردیں گے جیسی زبان درست نہیں۔

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ عوام اور حکومت میں اعتماد کا فقدان ہے، ٹیکس لینےکے لیے اقدامات کیے جاتے ہیں، پکڑ دھکڑ کی باتیں درست نہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.