نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر امریکا میں پابندی نہ لگانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ پلیٹ فارم کو مزید کچھ وقت تک امریکا میں کام کرتے رہنا چاہیے۔
امریکا میں ہزاروں افراد کے سالانہ فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک کی تعریفیں کیں۔
نو منتخب امریکی صدر نے اعتراف کیا کہ صدارتی انتخابات کے دوران ٹک ٹاک پر انہیں اربوں بار دیکھا گیا، یہ بہت اچھا تجربہ تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں اس بارے میں سوچنا شروع کرنا چاہیے کہ ٹک ٹاک کو مزید وقت کے لیے امریکا میں کام کرتے رہنا چاہیے۔