پی ایس ایل سیزن 10: کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ڈرافٹ پک آرڈر کا اعلان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پی ایس ایل سیزن 10: کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ڈرافٹ پک آرڈر کا اعلان

بلوچستان کے شہر گوادر میں ہونے والی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کے لیے پلیئرز ڈرافٹ کا پک آرڈر جاری کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق 11 جنوری 2024 کو گوادر میں ہونے والی پلیئرز ڈرافٹ تقریب میں دو دفعہ ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی لاہور قلندرز سب سے پہلے کھلاڑی کا انتخاب کرے گی۔

اسی طرح دوسری باری کراچی کنگز، تیسری کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور چوتھی باری پشاور زلمی کی ہوگی، گزشتہ سیزن میں فائنل کھیلنے والی ٹیم ملتان سلطانز پانچویں اور دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ چھٹے نمبر پر اپنے کھلاڑی چنے گی۔

پلاٹینم کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ کے لیے اسلام آباد یونائیٹد پہلے جبکہ لاہور قلندرز آخر نمبر پر اپنے کھلاڑی کا انتخاب کرے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.