سال 2024 میں موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا، پی ٹی اے کا دعویٰ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سال 2024 میں موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا، پی ٹی اے کا دعویٰ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے سال 2024 کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال ملک بھر میں موبائل انٹرنیٹ کی رفتار ماضی کے مقابلے بہتر ہوئی اور مجموعی طور پر انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں 28 فیصد اضافہ ہوا۔

پی ٹی اے کے دعوے کے برعکس انٹرنیٹ سروسز پر نظر رکھنے والے اداروں کے مطابق رواں برس پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست رہی جب کہ ملک میں متعدد بار انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بند بھی کی گئیں۔

پاکستان میں رواں برس فروری میں عام انتخابات کے بعد متعدد مواقع پرملک میں انٹرنیٹ کی سروسز انتہائی سست رہیں جب کہ بعض مواقع پر انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بند بھی رہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.