عماد اور عامر کے بعد عرفان کا بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

عماد اور عامر کے بعد عرفان کا بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستانی کرکٹرز محمد عامر اور عماد وسیم کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے اعلان کے بعد آج ایک اور کرکٹر محمد عرفان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کیا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں محمد عرفان نے کہا کہ میں نے ریٹائرمینٹ کا فیصلہ کرلیا، سپورٹ کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اس کھیل کو سپورٹ کرتا رہوں گا جس نے مجھے سب کچھ دیا، طویل القامت فاسٹ بولر نے اپنے کیریئر میں 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 22 ٹی 20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

یاد رہے گزشتہ تین روز کے دوران یہ قومی کرکٹر کا عالمی کرکٹ کو خیرآباد کہنے کا اعلان ہے، محمد عرفان سے قبل فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ چکے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.