عرب ممالک شام میں پُرامن انتقال اقتدار کی حمایت پر متفق – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

عرب ممالک شام میں پُرامن انتقال اقتدار کی حمایت پر متفق

عرب ممالک نے شام میں پُرامن انتقال اقتدار کے حوالے سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرادی۔

اردن میں شام کی صورتحال پر عرب لیگ کے 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا جس میں اردن، سعودی عرب، عراق، لبنان، مصر، متحدہ عرب امارات، بحرین اور قطر کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی، اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔

اعلامیہ میں عرب ممالک نے شام میں کسی قسم کے نسلی، فرقہ وارانہ یا مذہبی تفریق سے خبردار کیا اور تمام شہریوں سے انصاف اور برابری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی اور سماجی فورسز کو نئی شامی حکومت میں حصہ ملنا چاہیے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.