سکیورٹی فورسز کے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں آپریشنز کے دوران 43 دہشتگرد ہلاک – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سکیورٹی فورسز کے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں آپریشنز کے دوران 43 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں مختلف آپریشنز کے دوران 43 خوارجی اور دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 12 اور 13 دسمبر کی رات سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، کارروائی کے دوران 6 خوارج ہلاک کئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 9 دسمبر سے اب تک خیبر پختونخوا میں 18 خوارج جہنم واصل کئے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 13 دسمبر کو بلوچستان میں موسیٰ خیل اور پنجگور میں کارروائیاں کی گئیں، سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، 9 دسمبر سے اب تک بلوچستان میں 25 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.