وزیر اعلیٰ بلوچستان کی محکمہ تعلیم میں کنٹریکٹ آسامیوں پر میرٹ کو یقینی بنانے کی ہدایت – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی محکمہ تعلیم میں کنٹریکٹ آسامیوں پر میرٹ کو یقینی بنانے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ تعلیم میں کنٹریکٹ آسامیوں پر میرٹ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیاسی مخالفین سمیت کوئی بھی فرد میرٹ پر پورا ہو تو تعیناتی یقینی بنائی جائے، 99 نہیں بلکہ 100 فیصد میرٹ ہونا چاہئے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بوگس ڈگریوں کے حامل امیدواروں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے، کوئی پسند ناپسند نہیں بلکہ میرٹ چلے گا، چاہے مخالفین تعینات ہوں۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی زوہیب الحق نے وزیر اعلیٰ کو یقین دہانی کرائی کہ ہر سطح پر میرٹ کو یقینی بنائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.