حکومت نے سنگجانی بیٹھنے کے بدلے عمران خان کی رہائی کی پیشکش کی: علیمہ خان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

حکومت نے سنگجانی بیٹھنے کے بدلے عمران خان کی رہائی کی پیشکش کی: علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ حکومت نے بیرسٹر گوہر کو آفر کی سنگجانی میں بیٹھیں عمران خان کو رہا کردیں گے۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج تین چار کیسز میں حاضری تھی، جناح ہاؤس کیس کا ٹرائل شروع نہیں ہو رہا، تفتیشی نے پہلی بار کہا کہ شامل تفتیش ہو گئے ہیں، ہم ضمانت نہیں، 9مئی کا ٹرائل شروع کروانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پراسیکیوشن کے پاس شواہد ہی موجود نہیں ہیں، یہ لوگوں کی زندگیاں خراب کر رہے ہیں، ہمارے خلاف 5 اکتوبر کے مقدمے میں کردار کا پولیس کو پتا نہیں تھا۔

24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے علیمہ خان نے دعویٰ کیا کہ احتجاج کے لیے جب لوگ آنا شروع ہوئے تو حکومت نے خوفزدہ ہو کر بیرسٹر گوہر کو بلایا، حکومت نے بیرسٹر گوہر کو کہا کہ سنگجانی میں بیٹھیں بانی پی ٹی آئی کو رہا کر دیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.