Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

بیرسٹر گوہر کی لاتعلقی کافی نہیں، پی ٹی آئی نے غزہ کے شہدا کو اسلام آباد سے منسوب کیا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے غزہ کے شہدا کی تصاویر سوشل میڈیا پر اسلام آباد کے مظاہرین سے منسوب کی، بیرسٹر گوہر کی جانب سے صرف لاتعلقی کافی نہیں ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے اسلام آباد میں سیکڑوں ہلاکتوں سے دستبرداری کے بیان پر خواجہ آصف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صرف لاتعلقی کافی نہیں ہے، ان کے بیانات کے بعد ایک جھوٹ اور بہتان کا سیلاب آگیا ہے۔

خواجہ آصف نے لکھا کہ علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کی تمام اعلیٰ قیادت نے ٹی وی پر بیٹھ کر ہزاروں ہلاکتوں کا دعویٰ کیا، ایک صاحب نے تو 278 کے اعداد ایسے بتائیں جیسے انہوں نے خود لاشیں گنی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More