انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایک بار پھر اپنے مؤقف پر سختی سے قائم رہا، ہر طرف سے تجاویز اور بحث کے بعد اجلاس کل تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آج ہونے والی میٹنگ میں ایک بار پھر اپنے موقف پر سختی سے قائم رہا، پی سی بی نے آج اجلاس میں کسی بھی قسم کا کوئی ہائبرڈ ماڈل قبول نہ کرنے کے حوالے سے بورڈ ممبران اور آئی سی سی کو آگاہ کیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بے لچک مؤقف کی وجہ سے اجلاس کل تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بی سی سی آئی حکام نے بھی اپنے مؤقف سے دیگر ممبران کو آگاہ کیا۔