ملک میں حالیہ ہفتے 12 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوئیں – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ملک میں حالیہ ہفتے 12 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوئیں

لک میں مسلسل تین ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافے کے بعد مہنگائی کی شرح میں کمی ہونا شروع ہوگئی ہے تاہم حالیہ ہفتے 12 اشیاء مہنگی اور 9 اشیاء سستی ہوئیں جبکہ 30اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

حالیہ ہفتے مہنگائی میں 0.03 فیصد کی معمولی شرح کے حساب سے کمی واقع ہوئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 5.13 فیصد رہی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جمعہ کو مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والا طبقہ متاثر ہوا، اس طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 5.58 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.