علی امین گنڈا پور اور مجھ پر حملہ ہوا، انکوائری ہونی چاہئے: عمر ایوب – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

علی امین گنڈا پور اور مجھ پر حملہ ہوا، انکوائری ہونی چاہئے: عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور مجھ پر حملہ ہوا، معاملے کی انکوائری ہونی چاہئے۔

عدالت میں کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے خلاف جعلی پرچے بنائے گئے، پُر امن احتجاج پر مختلف رکاوٹیں ڈالی گئیں، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ہر جگہ کہا کہ ریڈ زون میں نہیں جانا۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو سیاست سے دُور رکھنے کا مشورہ کسی نہیں دیا، خیبرپختونخوا میں گورنر راج قابل قبول نہیں، پی ٹی آئی کے تمام فیصلے بانی پی ٹی آئی ہی کرتے ہیں، پارٹی قیادت میں تبدیلی کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.