پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 15 پیسے فی لٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے تک کا امکان ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 4 روپے فی لٹر تک اضافے کی توقع ہے۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ 30 نومبر کو ہوگا۔

وزارت پٹرولیم وزرات خزانہ کو ورکنگ بھجوائے گی اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کافیصلہ کیا تھا۔

اس وقت پیٹرول کی فی لٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 255 روپے 14 پیسے لٹر ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل 147 روپے 51 پیسے ،مٹی کا تیل 161 روپے 54 پیسے  فی لٹر میں دستیاب ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.