سینئر کھلاڑیوں کا خلا پُر کرنا آسان نہیں، نوجوان اچھا پرفارم کریں: محمد رضوان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سینئر کھلاڑیوں کا خلا پُر کرنا آسان نہیں، نوجوان اچھا پرفارم کریں: محمد رضوان

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کے پاس موقع ہے کہ زمبابوے کے خلاف اچھا پرفارم کریں،محمد رضوان

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کا خلا پر کرنا آسان نہیں، آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد مورال بلند ہے۔

محمد رضوان نے کہا کہ کوشش ہوگی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اچھی ٹیم بنائیں،غیر ملکی سیریز پر کنڈیشنز مختلف ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عاقب جاوید سے ملاقات ہوئی ہے، عاقب جاوید نے کہا ہے جیسے آسٹریلیا میں کھیلے ہیں زمبابوے کے خلاف بھی ویسے ہی کھیلیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.