میاں نوازشریف کی سری لنکا کے انتخابات میں انورا کمارا کی پارٹی کو جیتنے پر مبارکباد – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

میاں نوازشریف کی سری لنکا کے انتخابات میں انورا کمارا کی پارٹی کو جیتنے پر مبارکباد

سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کو پارلیمانی انتخابات میں ان کی پارٹی کی شاندار جیت پرمبارکباد پیش کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘پراپنے پیغام میں صدر مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے اپنے پیغام میں صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کو کہا کہ یہ اس اعتماد اور بھروسے کا منہ بولتا ثبوت ہے جو سری لنکا کے عوام نے ان کے ویژن اور قیادت پر ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ اپنے قریبی اور دیرینہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے، جو باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور تعاون کی طویل تاریخ پر مبنی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.