وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے، مشترکہ کوششوں سے آئندہ نسلوں کو محفوظ بنانا ہوگا۔
باکو میں کوپ29 کانفرنس کے سلسلے میں ثقافتی ورثہ اور موسمیاتی تبدیلی پر اعلیٰ سطح وزارتی مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنے محل وقوع کے لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان بلند ترین چوٹیوں اور دریاؤں کا حامل ملک ہے جہاں دنیا کی 14 میں سے 4 بلند ترین چوٹیاں موجود ہیں جن میں دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کاکاربن کے اخراج میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے، 2022میں پاکستان سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا،پاکستان کو سیلاب کے باعث 30ارب ڈالر سے زائد کانقصان ہوا۔