سپریم کورٹ آئینی بنچز کی 14 اور 15 نومبر کی کازلسٹ جاری – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سپریم کورٹ آئینی بنچز کی 14 اور 15 نومبر کی کازلسٹ جاری

سپریم کورٹ آئینی بنچز کی 14 اور 15 نومبر کی کازلسٹ جاری کردی گئی۔

سپریم کورٹ میں آئینی بینچ کل 18 کیسز کی سماعت کرے گا جبکہ 15 نومبر کو 16 کیسز کی سماعت کرے گا۔

سابق صدر عارف علوی کو برطرف کرنے کیلئے اور عام انتخابات 2024 ری شیڈول کرنے کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کردی گئی اور درخواست میں انتخابات فروری سے مارچ کے پہلے ہفتے میں منتقل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

اسی طرح بیرون ملک کاروبار ، اثاثے رکھنے والے ارکان اسمبلی کی نااہلی اور سرکاری افسران کے غیرملکیوں سے شادی پر پابندی کیلئے دائر درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ۔

علاوہ ازیں پی ڈی ایم حکومت میں ہونے والی قانون سازی کالعدم قرار دینےاور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق مقدمات بھی سماعت کیلئے مقرر کر دیئے گئے ،ماحولیاتی آلودگی سے متعلق مقدمات 1993، 2003 اور 2018 کے ہیں۔

یاد رہے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بنچ کل سماعت کرے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.