ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ امن کیلئے کردار ادا کرے، پاکستان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ امن کیلئے کردار ادا کرے، پاکستان

پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلم کھلاخلاف ورزی قرار دیا ہے اور سلامتی کونسل سے امن کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے رات گئے ایران پر فضائی حملہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ میزائل سازی کی تنصیبات، و دیگر اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے حالیہ اقدام پر شدید تشویش ہے، صہیونی ریاست کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے علاقائی امن واستحکام کو خطرہ ہے، یہ حملے خود مختاری اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے، پاکستان امن کے حصول کے لیے ایران اور دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.