فتح کا سلسلہ جاری، انجام قبلہ اول و فلسطین کی آزادی پر ہوگا: ترجمان حماس – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

فتح کا سلسلہ جاری، انجام قبلہ اول و فلسطین کی آزادی پر ہوگا: ترجمان حماس

حماس کے ترجمان خالد قدومی نے کہا ہے کہ فتح کا سلسلہ جاری ہے اور اس کا انجام قبلہ اول و فلسطین کی آزادی پر ہو گا۔

یحییٰ السنوار کی غائبانہ نماز جنازہ کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حماس کے ترجمان خالد قدومی کا کہنا تھا کہ شہداء کی داستان امن و امان کی امید اور آزادی کے سفر کی شروعات ہے، شہید یحییٰ السنوار کی زندگی مشعل راہ ہے، شہید السنوار نے قبلہ اول و فلسطین کی آزادی کے لیے اپنی جان قربان کردی۔

انہوں نے کہا کہ دیارالحق میں شہید ہوکر پیش ہونا سب سے افضل ہے، شیخ السنوار نوجوانوں کے لیے رول ماڈل تھے، انہوں نے آخری دن تک آزادی کے لیے جدوجہد کی، سیاست اور دین ہی یحییٰ السنوار کا مسلک تھا، ایمان و کفر کی جنگ جاری ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مجرم یحییٰ السنوار کی شہادت پر جشن منارہے ہیں، باطل کا وہم و گمان ہے وہ جیت گئے، شہید یحییٰ السنوار اور تمام شہداء کا خون رنگ لائے گا، فتح کا سلسلہ جاری ہے اور اس کا انجام قبلہ اول و فلسطین کی آزادی پر ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.