Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

اسرائیل اور امریکا کی ایران پر حملے کی تیاری جاری

اسرائیل اور امریکا کی ایران پر حملے کی تیاری جاری ہے۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی جوابی کارروائی روکنے کی بھی مشترکہ تیاری شروع کردی گئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق کم از کم 3 ہزار امریکی فوجی اسرائیل میں تعینات کیے جارہے ہیں جبکہ ایرانی بیلسٹک میزائل سے اسرائیل کو محفوظ بنانے کیلئے میزائل ڈیفنس سسٹم تھاڈ کی تنصیب جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرق وسطیٰ میں اضافی پیٹریاٹ بٹالینز تعینات کرنے کا بھی امکان ہے جبکہ خطے میں پہلے سے تعینات امریکی افواج کے تحفظ کیلئے مزید مقامات پر پیٹریاٹ بٹالینز تعینات ہوں گی۔

پیٹریاٹ امریکی افواج کا اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم ہے جو جدید فضائی انٹر سیپٹر میزائل اور ریڈار سسٹم کا استعمال کرتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More