انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان

انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان کی مستقبل کی ذمہ داریوں کو دیکھتے ہوئے سلیکٹرز نے بابر اعظم، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال، عبداللّٰہ شفیق، حسیب اللّٰہ (وکٹ کیپر)، کامران غلام، مہران ممتاز، میر حمزہ اور محمد علی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نعمان علی، صائم ایوب، ساجد خان، سلمان علی آغا اور زاہد محمود بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے بقیہ 2 ٹیسٹ میچز 15 اور 24 اکتوبر کو ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.