ن اور ق لیگ کے 2 اراکین کیخلاف آرٹیکل 63 اے کی کارروائی، رکنیت ختم ہونے کا امکان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ن اور ق لیگ کے 2 اراکین کیخلاف آرٹیکل 63 اے کی کارروائی، رکنیت ختم ہونے کا امکان

مسلم لیگ (ن) اور ق لیگ کی جانب سے اپنے دو اراکین کے خلاف بھیجے گئے ریفرنس پر اسپیکر آفس نے آرٹیکل 63 اے کی کارروائی شروع کردی جس کے تحت دونوں کی اسمبلی رکنیت ختم ہونے کا امکان ہے۔

اسپیکر آفس کے ذرائع کے مطابق آرٹیکل 63 اے کے تحت اپنے اراکین کے خلاف کارروائی کیلیے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف جبکہ ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت نے اسپیکر آفس کو ریفرنس بھیجا تھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے اسپیکر نے اسے الیکشن کمیشن کو بھیج دیا جس میں دونوں اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو ممبران قومی اسمبلی عادل بازائی اور الیاس محمد چوہدری کے خلاف دونوں جماعتوں کے صدور کی جانب سے ریفرنسز بھیجے گئے۔
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.