پنجگور میں قتل ہونے والے7 مزدوروں کی میتیں ملتان پہنچ گئیں – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پنجگور میں قتل ہونے والے7 مزدوروں کی میتیں ملتان پہنچ گئیں

پنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے7 مزدوروں کی میتیں ملتان پہنچ گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجگور میں فائرنگ سے قتل ہونے والے تمام مزدوروں کا تعلق شجاع آباد سے ہے ، جاں بحق مزدوروں کی شناخت ساجد، شفیق، فیاض، افتخار، خالد، سلمان، اللہ وسایا کے نام سے ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کا تعلق شجاع آباد کی بستی چدھڑ، بستی راجہ پور، چک سردار پور، شاہ پور ابھہ اور بستی ملوک سے ہے۔

لاشیں گھر پہنچنے پر مقتولین کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں، علاقے میں سوگ کا سماں ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.