ایران نے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان نئے ڈرون اور میزائل کی رونمائی کردی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایران نے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان نئے ڈرون اور میزائل کی رونمائی کردی

ایران نے بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی اور روس کو مسلح کرنے کے الزامات کے درمیان ایک فوجی پریڈ میں نئے بیلسٹک میزائل اور ایک اپ گریڈڈ یکطرفہ حملہ کرنے والے ڈرون کی نقاب کشائی کردی۔

خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق ایران پر مغربی حکومتیں الزام لگا رہی ہیں کہ وہ روس کو یوکرین کے ساتھ جنگ ​​میں استعمال کرنے کے لیے ڈرون اور میزائل فراہم کر رہا ہے، تاہم تہران اس الزام کی بارہا تردید کرتا رہا ہے۔

ٹھوس ایندھن والے جہاد میزائل کو ایران کے پاسداران انقلاب کے ایرو اسپیس آرم نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے اور اس کی آپریشنل رینج ایک ہزار کلومیٹر ہے۔

اس نے مزید کہا کہ ’شہید-136 بی‘ ڈرون ’شہید-136‘ کا ایک اپ گریڈڈ ورژن ہے، جس میں نئی ​​خصوصیات اور 4 ہزار کلومیٹر سے زیادہ کی آپریشنل رینج ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تہران میں صدام حسین کے عراق کے ساتھ 88-1980کی جنگ کی یاد میں منعقد ہونے والی سالانہ پریڈ میں شرکت کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.