آئی ایم ایف کے ساتھ تمام معاملات طے پاگئے ہیں، وزیرخزانہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

آئی ایم ایف کے ساتھ تمام معاملات طے پاگئے ہیں، وزیرخزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ساتھ تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے ہیں اور رواں ماہ بورڈ کے اجلاس میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے اہم بیان میں کہا کہ الحمدللہ آئی ایم ایف کے ساتھ تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں، جس کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کی ٹیم، آئی ایم ایف کی مذاکراتی ٹیم اور متعلقہ اداروں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے حتمی مراحل میں کلیدی کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ رواں ماہ آئی ایم اہف کے بورڈ کے اجلاس میں ان معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.