Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

اسپیکر قومی اسمبلی کا گرفتار پی ٹی آئی ارکان کو رہا کرنے کا حکم

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اسپیکر نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ جن اراکین کے نام ایف آئی آر میں نہیں انہیں فی الفور رہا کیا جائے جبکہ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعات کی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ ممبران کی تذلیل کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، تمام اراکین قومی اسمبلی کو فوری طور پر پارلیمنٹ لایا جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More