زور سے چھینک آنے پر فٹبال کھلاڑی زخمی

 انگلینڈ میں فٹ بال کے ایک کھلاڑی کو شدید چھینک کیوجہ سے زخمی  ہونے کے بعد کھیل سے باہر کر دیا گیا ہے۔

وکٹر اڈیبوئےجو انگلش فٹ بال کے تیسرے درجے کی لیگ ون میں بولٹن وانڈررز کے لیے کھیلتے ہیں، انہیں شدید چھینک کی وجہ سے کمر میں چوٹ آگئی ہے۔

بولٹن کے مینیجر ایان ایویٹ نے نیوز کو بتایا کہ وکٹر کو کمر کی ہڈی میں چوٹ آئی ہے جس کی وجہ سے انہیں فی الحال نکال دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اسے اسکین کر لیا ہے اور بہت جلد اس کے نتائج آجائیں گے۔ چارلٹن میں ٹھیک تھے لیکن پھر انہیں کافی شدت چھینک آئی۔

ایان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وکٹر ایک قوی لڑکا ہے اور یہاں تک کہ اس کی چھینکیں بھی طاقتور ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P