کیا شاہین کا بابراعظم کے بعد شان مسعود سے بھی جھگڑا ہوگیا؟ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کیا شاہین کا بابراعظم کے بعد شان مسعود سے بھی جھگڑا ہوگیا؟

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کی شکست کے بعد فاسٹ بالر شاہین آفریدی کے ساتھ ڈریسنگ روم میں جھگڑے کی افواہوں کو مسترد کردیا۔

اس معاملے پر بات کرتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم کپتان شان مسعود نے کہا کہ شاہین اور میرے درمیان کوئی لڑائی نہیں ہوئی البتہ جو ویڈیو وائرل ہوئی اور کندھے سے ہاتھ ہٹاتے دیکھا گیا وہ اسوقت درد محسوس کررہے تھے اور میں نے وہیں ہاتھ رکھ دیا تھا جس کو غلط سمجھا گیا۔

قبل ازیں پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کیخلاف تاریخی 10 وکٹوں سے شکست پر رپورٹس سامنے آئیں تھی کہ شان مسعود اور شاہین آفریدی کے درمیان فاسٹ بولرز کی کارکردگی کو لیکر جھگڑا ہو ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.